22 مئی، 2025، 2:43 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85840682
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطین کی حمایت ہر حال میں جاری رکھیں گے، یمن کے وزیر دفاع

تہران/ ارنا- یمن کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد العاطفی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ کسی بھی صورت فلسطینیوں کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شمالی اور جنوبی یمن کے اتحاد کی سالگرہ کے موقع پر میجر جنرل محمد العاطفی کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کے ساتھ ساتھ یمن کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی پر دراندازی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس بیان میں آیا ہے کہ یمن کے عوام کا عزم و ارادہ اٹوٹ ہے اور ایمانی طاقت کی بنیاد پر اب تک تمام تسلط پسند اور استعماری طاقتوں اور ملک کے حصے بخرے کرنے پر مبنی ان کی سازشوں کو شکست سے ہمکنار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ بیان یمن کے وزیر دفاع محمد العاطفی اور مسلح افواج کے سربراہ محمد الغماری کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .